ترکی میں یوکرینی باشندوں کی بڑی تعداد نے پناہ لے لی

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی کی جانب سے غیر ملکی تارکیں وطن کیلئے پالیسی کی وجہ سے یوکرینیوں کی بڑی تعداد ترکی میں پناہ گزین ہے۔ ترکی دنیا میں پناگزینوں کی میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سےبڑا ملک ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان ہے۔
یوکرین میں جنگ کے آغاز سے اب تک اٹھاون ہزار یوکرینی باشندے ترکی پہنچ چکے ہیں جہاں مہاجرین کے ساتھ ملک یا نسل کی بنیا د پر کبھی امتیازی سلو ک نہیں کیا جاتا۔
ترکی تقریبا 37لاکھ شامی پناہ گزینوں کی میزبانی کرتا ہے اور ہجرت کے معاملے پر انقرہ کا نقطہ نظر ترکی کے ہمسایہ یورپی ممالک سے مختلف تھا۔
یوکرین جنگ کے بعد روس اس وقت مغربی اوراتحادی ممالک کی پابندیوں اور برآمدی کنٹرول کا سامنا کررہا ہےاور روس سے کئی بین الاقوامی کمپنیوں کے اخراج کی وجہ سے معاشی بحران مزید بڑھ گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More