ترکی میں معمولات زندگی بحال کرنے کے بعد حکومت نے نجی شعبے سے ملازمین کو فارغ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دوسری طرف کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران عوام کو دی جانے والی مالی امداد کا سلسلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔
عالمی وبا کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں محدود ہونے سےترکی میں بے روزگاری 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تمام پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ ریسٹورنٹس، کیفیز، سینما گھر، شاپنگ مالز اور دیگر عوامی مقامات کی رونقیں بحال کر دی گئی ہے۔ تمام قسم کے کرفیو ختم ہو گئے ہیں۔ لہذا اب نجی شعبے کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مزید کسی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کر سکتے۔
ترک حکومت نے مارچ 2020 سے مئی 2021 تک 37 لاکھ سے زائد کم آمدنی طبقے کو 35 ارب ترکش لیرا امداد فراہم کی تھی۔ یہ رقم 5 لاکھ سے زائد کاروباری اداروں میں تقسیم کی گئی تاکہ وہ اپنے ورکرز کو ماہانہ تنخواہیں ادا ک سکیں۔