ترکی کاایف 16 طیارے خریدنے کیلئے امریکا سے رابطہ
واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) ترکی نے امریکا سے 40 ایف 16 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ طیارے امریکا کی لاک ہیڈ مارٹن کمپنی تیار کرتی ہے ۔
ایف 16 کی خریداری کے ساتھ ترکی نے پہلے سے موجود لڑاکا طیاروں کو جدید بنانے کے آلات کی بھی بات کی ہے ۔ترکی کی جانب سے یہ اقدام امریکا سے ایف 35 طیاروں کی خریداری کا عمل مکمل نہ ہونے کے بعد سامنے آیا ہے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اربوں ڈالر مالیت کی یہ ڈیل امریکی وزارت خارجہ اور کانگریس کی منظوری کی منتظر ہے ۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق کانگریس کی جانب سے سرکاری طور پر نوٹی فکیشن جاری سے پہلے کسی بھی مجوزہ دفاعی فروخت کی تصدیق یااس پر تبصرہ نہیں کیا جاتا۔