ترکی کا بلوچستان میں 10پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک وزارت خارجہ نے بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں 10پاکستانی فوجیوں کے شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نہایت غم اور دکھ کے ساتھ ذخبر موصول ہوئی کہ 10 پاکستانی فوجیوں کو بلوچستان میں ایک چیک پوسٹ پر حملے میں شہید کر دیا گیا۔


پاکستانی حکومت، عوام اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ میں ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More