انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی نے سری لنکا میں ہونے والے حالیہ تشدد کے نتیجہ میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ملک کو جن سنگین سیاسی اور اقتصادی مسائل کا سامنا ہے انہیں سماج میں اتفاق رائے سے اور عوام کی توقعا ت کے مطابق حل کیاجائے گا۔
ترکی نے تمام فریقین پر بھی زور دیا کہ وہ تحمل سے کام لیں اور تشدد سے گریز کریں۔
سری لنکا اپنے بیرونی قرضوں پر ڈیفالٹ کرنے بعد بد ترین معاشی بحران سے دوچار ہے جس کے بعد ملک بھر میں پر تشدد مظاہروں کی لہر نے جنم لیا۔ ملک کے غیرملکی کرنسی کے ذخائر کورونا وائرس کے دوران سیاحتی سرگرمیوں میں تیزی سے کمی کے نتیجے میںگرے۔
حکومت نے خوراک، ادویات اور ایندھن کی در آمدات کی ادائیگی میں مدد کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے رابطہ کیا ہے۔