ترکی کا شہر انطالیہ غیر ملکیوں کیلئے جنت

انطالیہ (پاک ترک نیوز)
بحرہ روم کے کنارے بسایا گیا یہ خوب صورت شہر اپنے خوبصورت ساحلوں اور معتدل موسم کی وجہ سے سیاحوں کیلئے ایک خاص کشش رکھتا ہے۔ لیکن غیر ملکیوں کی ایک بڑی تعداد نے اسے اپنی مستقل رہائش کیلئے چنا ہے۔ گزشتہ برس انطالیہ میں منتقل ہونے والے غیر ملکی افراد کی تعداد ایک لاکھ تیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔


عالمی وبا کےد وران جب دنیا بھر میں سفری پابندیاں عائد تھیں تو بہت سے لوگوں نے انطالیہ کیلئے رخت سفر باندھا اور یہیں کے ہو کہ رہ گئے۔ سیاحوں میں مقبول یہ خوبصورت شہر دیگر شہروں کی طرح تیز زندگی اور ہلچل کے بجائے سکون اور فطری حسن کا ستعارہ ہے۔


انطالیہ میں تقریبا 90سے زائد ممالک کے شہریوں کا گھر ہے۔ روسیوں کی ایک بہت بڑی تعداد یہاں مستقل رہائش پذیر ہو چکی ہے۔ اسکے علاوہ سیاحت کیلئے آنے والے افراد میں بھی روسی شہریوں کی اکثریت ہوتی ہے۔ اسکے علاوہ قازقستان، ایران، جرمنی، کرغستان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں یہاں بس چکے ہیں۔


غیر ملکیوں کی اکثریت الانیا میں مقیم ہے جو اپنے خوبصورت ساحلوں کی وجہ سے خاصا مقبول ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More