ترکی کا غیر ملکی قرضہ 435 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اس سال ستمبر تک ترکی پر غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 435 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ غیر ملکی قرضوں کا حجم ترک جی ڈی پی کے 59 فیصد کے مساوی ہو گیا ہے۔
ترک وزارت خزانہ کے مطابق 30 نومبر تک ترکی کے خالص غیر ملکی قرضے 262 ارب ڈالر تھے جو جی ڈی پی کے 35.6 فیصد کے برابر ہیں۔ ستمبر میں ترکی نے 14.7 ارب ڈالر کا قرض حاصل کیا تھا۔ یورپین یونین کے مختلف ممالک کا ترکی پر قرضوں کا مجموعی حجم 256 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ترکی کے پبلک نیٹ قرضوں کی مالیت 120.6 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More