ترکی کی ابوظہبی ڈرون حملے کی مذمت

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں متاثرین کے اہل خانہ، عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب اماراتی حکام نے جوابی کاروائی کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات سعودی عرب کے زیرقیادت اس فوجی اتحاد کا حصہ ہے جو یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف یمنی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔ حوثی باغیوں کی جانب سے متعدد بار سرحد پار حملوں میں سعودی عرب کونشانہ بنایا گیاہے۔ لیکن اس سے قبل یو اے ای کو کبھی بھی براہراست نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔
ماہرین کےمطابق ، حملہ حوثی باغیوں اور عرب عسکری اتحاد کے درمیان جنگ کو ایک نئی سطح پر لے جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More