2021 میں ترکی کی آبادی میں 1.06ملین نفوس کا اضافہ ہوا جس کے بعد اب ملک کی کل آبادی 84.6ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
ملک کے سب سے پرہجوم شہر استنبول کو ایک بار پھر سب سے زیادہ آبادی والے شہر کی فہرست میں اول نمبر حاصل ہوا ہے۔ شہر کی آبادی پونے چار لاکھ نفوس کے اضافے کے ساتھ 15.8ملین سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ ملک کے دار الحکومت میں 5.7ملین افراد رہائش پذیر ہیں۔