انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کروں کی جانب سے ترکی میں سرمایہ کاری کے رجحان میں بتدریج اضافہ ہور ہا ہے۔ ترکی کی صنعتی پیداوار اور بر آمدی حجم ہر ماہ نئے ریکارڈ توڑ رہا ہے، گزشتہ برس ایکسپورٹس کا حجم 225ارب ڈالر تھا۔اپریل تک ترکی کی 12ماہ کی بر آمدات کا حجم 240ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے ، اگر توانائی در آمدات کو ایک طرف رکھیں تو ملک کا تجارتی خسارہ صفر رہ جاتا ہے۔صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی رواں سال کے آخر میں 250ارب ڈالر کے بر آمدی ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے اگر صدر رجب طیب اردوان کی مصروفیات پر نظر ڈالیں تو وہ مسلسل ایک ہی چیز پر مرتکز نظر آتے ہیں ، وہ ہے ترکی میں صنعتی پیداوار اور ایکسپورٹس میں اضافہ ۔ اسی لیے شرح سود کو مسلسل کم رکھا گیا جس سے افراط زر میں تو اضافہ ہو ا لیکن معاشی نمو نے تما یورپ میں ریکارڈ توڑ ڈالے۔