ترکی کی غوطہ خور ساہیکہ نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کی مایہ ناز غوطہ خور ساہیکہ ارجومین نے کھلے سمندر میں ایک سانس میں 100 میٹر گہرا غوطہ لگا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق فری ڈائیونگ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر غوطہ خور ساہیکہ نے پیلٹ کے بغیر اور مختلف ویٹ کیٹیگری میں ایک سانس میں 100 میٹر گہرا غوطہ لگایا۔

ساہیکہ نے غوطہ، جمہوریہ ترکی کے قیام کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر اور ایک سانس میں 100 میٹر گہرائی میں جا کر عورتوں اور مردوں کے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لئے لگایا گیا۔ غوطے کو تحصیل کاش کے گورنر شعبان آردا یازیجی اور بلدیہ مئیر مُتلو اُولو تاش نے بھی دیکھا۔

بغیر پیلٹ اور آکسیجن سیلنڈر کے 2 منٹ اور 53 سیکنڈ میں ساہیکہ سمندر میں 100 میں نیچے اتریں۔ عالمی ریکارڈ توڑنے کے بعد بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 98 میٹر سے زیادہ گہرا یہ غوطہ جمہوریہ ترکی کی 98 ویں سالگرہ اور شہدا کی نذر کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں یہ ریکارڈ قائم کر کے بہت خوش ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔ یہ غوطہ لگا کر ہم نے عالمی ریکارڈ کے ساتھ ساتھ موسمیاتی بحران، گلوبل وارمننگ اور جنسی مساوات جیسے موضوعات کی طرف بھی توجہ مبذول کروانا چاہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More