ترکی کی مقبوضہ مشرقی یروشلم میں جبری بے دخلیوں کی مذمت

ترک وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی یک طرفہ اقدامات سے دوریاستی حل کی راہیں مخدوش ہوتی جارہی ہیں۔ ترکی کی جانب سے شیخ جراح محلے میں صالحیہ خاندان کی گھر سے جبری بے دخلی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
ایک بیان میں ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ شیخ جراح اور مقبوضہ علاقوں سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیلی اقدامات جو یروشلم کی آبادیاتی اور قانونی حیثیت بدلنے کی کوشش ہے دوریاستی حل کے وژن اور دیر پا امن کی بنیادوں کو کھوکھلاکرنے کا موجب ہیں۔
خاندان کے وکیل ولید طیح نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اسرائیلی پولیس کی جانب سے طلوع آفتاب کے وقت صالحیہ خاندان کے گھر میں دراندازی کی گئ، اسکے متعدد مکینوں پر تشدد کیا اور جبری بے دخلی کے بعد گھر کو منہدم کردیا۔
ٓصالحیہ خاندان کے مطابق وہ 1948 سے اس گھر میں رہائش پذیر ہیں اور انہیں مغربی یروشلم کے عین کیرن محلے سے نکا ل دیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More