ترکی کے تعاون سے فرانس میں زیر تعمیر "ایوب سلطان مسجد "کو شہید کرنے کی دھمکی

پیرس (پاک ترک نیوز) ترکی کے تعاون سے فرانس میں زیرتعمیر یورپ کی سب سے بڑی زیر تعمیر مسجد کو شہید کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ مسجد انتظامیہ کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں مسجد پر حملے اور شہید کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں ترکی کی جانب سے تعمیر کی جانے والی یورپ کی سب سے بڑی مسجد "آئپ سلطان مسجد "(جسے اردو زبان میں ایوب سلطان مسجد پڑھا جائے گا)کو اعلان جنگ کے عنوان سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے ۔

خط میں مسجد کی تعمیر کرنے والی اسلامی تنظیم کی چیئرپرسن کو قتل اور زیرتعمیر مسجد پر بمباری کی دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے اچھی طرح سے تیاری کرلو ، بدلہ شروع ہوتا ہے ۔ ہم مساجد کے خلاف ہیں اور انہیں بڑے حملوں سے نشانہ بنائیں گے۔ گمنام خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فرانس میں اسلام کے لیے کوئی جگہ نہیں پھرکیوں آپ لوگ فرانس میں رہ رہے ہیں ؟

ترکی کی جانب سے میزبان رسول حضرت ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نسبت سے یہ مسجد بنائی جارہی ہے ، فرانس میں حکومتی سطح پر اسلام مخالف قوانین کے اطلاق کے بعد اسلاموفوبیا میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More