ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترکی کی بری فوج کےچیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی ۔ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور ترک بری فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور افغان صورتحال، بارڈرمینجمنٹ سمیت علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت اور افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پرزور دیا جب کہ اس دوران فریقین نے تربیت اور انسداد دہشتگردی میں عسکری تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ترک چیف آف جنرل سٹاف نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ہمارے تعلقات کی جڑیں گہری ،ثقافتی اورمذہبی وابستگیوں میں جڑی ہوئی ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More