ترکی ہر قسم کے نشے کیخلاف لڑتا رہے گا ،صدر ایردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی ہر قسم کی نشے کے خلاف انسانی بنیادوں پر مبنی نقطہ نظر سے لڑتا رہے گا۔
ترک گرین کریسنٹ کونسلنگ سینٹرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ یہ مراکز شہریوں کو تمباکو، شراب نوشی، نشہ آور اشیاء، جوئے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی برے اثرات کےخلاف جدوجہد میں مدد فراہم کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ترکی اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص (TRNC) میں 104 مراکز نشے کے عادی افراد، ان کے خاندانوں اور سماجی حلقوں کو مفت مدد فراہم کریں گے۔
ایردوان نے مزید کہا کہ ان لوگوں کے لیے سپورٹ جاری رہے گی جو اس نشے سے انکار کرتے ہیں اور اس میں ہیلتھ انشورنس، روزگار، ان کے فارغ وقت کے لیے سرگرمیاں اور پیشہ ورانہ کورسز شامل ہوں گے۔
ماہرین نفسیات اور سماجی خدمات کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم افراد کی نشے کے خلاف جنگ کے دوران اور بعد میں مدد کرے گی۔
سوشل میڈیا کے برے اثرات کے خطرات کو بھانپتے ہوئے صدر رجب طیب نے کہا، "مسلسل سوشل میڈیا کا غیر مناسب استعمال ہمیں ان اقدار سے دور کر دیتی ہے جو ہمیں انسان بناتی ہیں اور ہمیں ایک غیر حقیقی دنیا میں قید کر دیتی ہیں۔”
انہوں نے والدین کو ٹیکنالوجی کی لت کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوسری قسم کی لت کا باعث بن سکتا ہے جن سے والدین اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایردوان نے کہا کہ کسی بھی نشے کا نظریات یا عقائد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ "جو کوئی بھی (الکوحل) مشروبات، مادہ یا سگریٹ کو فروغ دیتا ہے، آپ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ان کی فکر صرف ان کے اپنے غیر معمولی طرز زندگی، کمزوریوں اور پیچیدگیوں کو چھپانا ہے۔”

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More