ترک اسپیکر کی یروشلم میں جبری بے دخلیوں کی مزمت

انقرہ(پاک ترک نیوز)ترک پالیمنٹ کے اسپیکر کی جانب سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کو جبری طور پر گھرو ں سے بے دخل کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اسپیکر مصطفیٰ سینٹوپ کا کہنا ہےکہ مشرقی یروشلم میں اسرائیلی اقدامات انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ جراح اور اسرائیل کے زیر قبضہ دیگر علاقوں میں جبری بے دخلی کی پالیسی گزشتہ رمضان سے جاری ہے،
مصطفیٰ سینٹوپ نے فلسطینیوں کی جدوجہد کیلئے حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی آنکھیں مزید بن نہ کرےاور یہ کہ اسرائیلی اقدامات القدس کی قانونی حیثیت پر حملہ ہیں جو فلسطین کے مسئلہ کے حل اور دیرپا امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More