ترک افواج بھی افغانستان چھوڑ دیں ، افغان طالبان

کابل (پاک ترک نیوز) افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے امریکا کے ساتھ امن ڈیل کے تحت افغانستان میں تعینات تمام غیر ملکی افواج کا انخلا ہو جانا چاہیے۔اس بیان سے پہلے امریکی اور نیٹو افواج کے واپس جانے کے بعد ترک افواج کی جانب سے کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی حفاظت کرنے کی پیشکش کی گئی تھی ۔افغانستان میں تعینات ترک افواج بھی نیٹو مشن کا حصہ ہیں۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق تمام غیر ملکی افواج 11 ستمبر تک افغانستان سےنکال لی جائیں گی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More