ترک انٹیلی جنس کی کاروائی شمالی شام میں وائی پی جی کی مقامی کمانڈر ہلاک

انقرہ ( پاک ترک نیوز)
ترکی کی قومی انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی( نے پی کے کے دہشتگرد تنظیم کے شامی ونگ وائی پی جی کی ایک نام نہاد اعلیٰ درجے کے رکن کوآپریشن کے دوران ہلاک کر دیا ہے
سکیورٹی ذرائع نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ سہام مصلح جس کا کوڈ نام "مزگین کوبانی” ہے۔ شمالی شام میں عین عیسی کے علاقے میں دہشت گرد گروہ کے نام نہاد سربراہ کے طور پر جانی جاتی تھی۔ اس نے آپریشن پیس اسپرنگ کے علاقے میں ترک سیکورٹی فورسز کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کی اور اپنے ماتحت عناصر کے ساتھ براہ راست تخریب کاری میں حصہ لیا تھا۔
انٹیلی جنس ایجنسی کی نشاندہی کے بعد اسے ہدف کے طور پر درج کیا گیا تھا ۔ ترک افواج نے عین عیسیٰ میں مقامی ذرائع کے ذریعے اس کا سراغ لگانا شروع کیا اور اس کو ایک ایسی جگہ پر کیے گئے آپریشن میں ختم کر دیا گیا جس میں کوئی شہری عناصر شامل نہیں تھے۔
ترکی کے شمالی شام میں نام نہاد دہشت گرد رہنماؤں کے خلاف کیے جانے والے اہم آپریشنز کے سلسلے میں سہام مصلح کی ہلاکت تازہ ترین ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More