ترک بحریہ بیڑہ پاکستان کی امن 2021ء مشترکہ مشقوں میں شرکت کرے گا

ترکی کا بحری بیڑہ پاکستان میں ہونے والی امن 2021 مشترکہ مشقوں میں شرکت کرے گا ۔۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی پانچ روزہ دورے پر ترکی میں ہیں ، جہاں ان سے ترک وزیر دفاع ، چیف آف جنرل اسٹاف سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ملاقاتیں کی ،، ان ملاقاتوں میں دفاعی تعادن کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بھی گفتگو ہوئی ،، اگوسٹا 90-بی کلاس سب میرین کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد نیازی کو ترک نیول ہیڈکوارٹر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ،، نیول چیف نے اپنے ترک ہم منصب کو پاکستان دورے کی دعوت دی ،، ترکی کا بحری بیڑہ پاکستان میں ہونے والی امن 2021 مشترکہ مشقوں میں شرکت کرے گا ۔۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More