ترک بحریہ کی مشرقی بحیرہ روم میں "سی وولف 2021” مشقوں کا آغاز

ترکی کی بحری فوج نے مشرقی بحیرہ روم اور آئجن میں "سی وولف 2021” مشقیں شروع کر دی ہیں۔ ان مشقوں کو "پانیوں پر ترکی کا پنجہ” کا نام دیا گیا ہے۔
"سی وولف 2021” کے نام سے شروع ہونے والی بحری مشقیں 6 جون تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں میں ترک بحریہ نے اپنی منیجمنٹ، کارکردگی، فیصلہ سازی، دشمن کی نشاندہی اور بروقت حملے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ان مشقوں کے ذریعے ترک بحریہ ترکی کی زمینی اور فضائی فوج کے ساتھ رابطوں کے نظام کو مزید بہتر بنائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ 10 اہم سرکاری اداروں اور ٹرکش ریڈ کریسنٹ کو بھی ان مشقوں میں شامل کیا گیا ہے۔
ترک بحریہ کے 25 ہزار 500 اہلکار اور افسر ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ بحریہ کے 132 جنگی بحری بیڑے، 10 آبدوزیں، 43 ایئر کرافٹس، 28 ہیلی کاپٹرز اور 14 جدید جنگی ڈرون طیاروں کو بھی ان مشقوں میں شامل کیا گیا ہے۔
ان بحری مشقوں کے ذریعے ترک بحریہ سطح سمندر سے میزائل حملوں، آبدوزوں کے دفاعی نظام، الیکٹرانک وار فیئر اور فوجیوں کی حفاظت کے نظام کو بھی بہتر بنانے کی تکنیک کا جائزہ لیا جائےھ گا۔
مشقوں کے اختتامی مرحلے میں ترک بحریہ کے 83 بحری بیڑے آئجن اور مشرقی بحیرہ روم کے 22 بندرگاہوں کا دورہ بھی کریں گے۔
اسی طرز کی بحریہ مشقیں ترک بحریہ 2019 میں "بلیو مدرلینڈ” کے نام سے مارچ میں کر چکی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More