ترک جنگی ڈرون نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی کے طاقتور جنگی ڈرون طیارے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ Bayraktar Akinci Bنامی اس ڈرون نے آزمائشی پرواز کے دوران ساڑے تیرہ ہزار میل سے زائد کی بلندی پر اڑان بھرکر ہوابازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
ڈرون بنانے والی کمپنی بیکر نے کہا ہےکہ ڈرون نے اڑان کے حوالے سے قومی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
اس آزمائشی پرواز کے دوران ڈرون نے 20گھنٹے اور 23منٹ پرواز کی۔
ڈرون کا یہ ماڈل 450ہارس پاور کے دو انجنوں کے ساتھ اڑان بھرتا ہے۔ ترک ڈرون کی انڈسٹری دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ ممالک اس سے ڈرونز خرید رہے ہیں جو اپنی طاقت کا اظہار مختلف جنگوں جن میں لیبیا، آزبائیجان اور آرمینیا جنگ اور یوکرین جنگ کے دوران کر چکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More