ترک خفیہ ایجنسی کا شام میں آپریشن ، PKK کا سرغنہ مارا گیا

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT نے شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے تل تامر بریگیڈ کے سرغنہ، کمال پیر کو ہلاک کر دیا۔ دہشتگرد کمال پیر میزائلوں کا ماہر تھااور شام میں ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری چشمہ امن آپریشن کے علاقے میں تخریبی کاروائیوں میں اہم کردار ادا کرتا تھا۔
ترکیہ خفیہ ایجنسی نے شام میں کامیاب آپریشن کر کے اپنی ہدف کو غیر فعال بنا دیا ۔
دوسری طرف ترکیہ کے ضلع شرناک میں کئے گئے آپریشن میں ، PKK/YPG کے ‘جان فدا’ ‘آزاد اون گوچ’ کو بھی ایک ٹرالر کنٹینر میں سے برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا ۔دہشت گرد ‘آزاد اون گوچ’ 30 مارچ 2018 میں ضلع سیرت کے حملے سمیت متعدد تخریبی کاروائیوں میں ملوث تھا۔
30 مارچ 2018 کو ضلع سیرت میں حملے میں جینڈر میری کمانڈ کے ایک اور سکیورٹی پہریداروں کے 6 اہلکار شہید اور 12 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More