ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ کے ترجمان کا کہناہےکہ پاکستان میں تعینات ترک سفیر احسان مصطفٰی یرداکل نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترک سفیر احسان مصطفٰی یرداکل نے نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بحری تعاون کے مزید فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر جناب احسان مصطفٰی یرداکل کی خدمات کو سراہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More