انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اؤل ایمن ایردوان بھی کوروناوبا کی لپیٹ میں آگئے ۔
ترک صدر اور خاتون اؤل کا کورونا وائرس کی قسم اومیکرون کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔
ایردوان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ آج بخار کی ہلکی علامات ظاہر ہونے پردونوں میاں بیوی نے ٹیسٹ کرائے جو مثبت آئے ہیں لیکن شکر ہے کہ یہ علامات زیادہ نہیں ہیں ۔
ترک صدر طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ ہوگئے ہیں اوراس دوران وہ گھر سے ہی کام کریں گے ۔
ان دنوں طیب ایردوان روس یوکرین تنازعے پر ثالثی کی پیشکش کے بعد انتہائی متحرک تھے ۔ چند روز پہلے وہ یوکرین کے صدر سے بھی ملاقات کرکے آئے ہیں اور اب روسی صدر پیوٹن چین میں سرمائی اولمپکس میں شرکت کے بعد ترکی کا دورہ بھی کررہے ہیں ۔
طیب ایردوان کے کورونا ثیسٹ مثبت آنے پر چین کے دورے پر موجود وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ
ابھی معلوم ہوا میرےبھائی ترک صدر طیب ایردوان اور کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ پاکستانی حکومت اور عوام ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے خواہاں ہیں ۔
مشہور ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی اور کورولوس عثمان کے ڈائریکٹر محمت بوزداغ نے ٹویٹ کیا ۔ میرے صدر جلد صحت یاب ہوں ۔ آپ اور آپ کی اہلیہ کو کورونا ٹیسٹ سے اللہ تعالٰی جلدازجلد صحت دے ۔