ترک صدر آج سعودی عرب روانہ ہو ں گے

استنبول (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔ ترک صدر کا یہ دورہ 2روز کا ہو گا۔
اپنے دورے کے دوران ترک صدر سعودی اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترک صدر دورہ سعودی عرب کے دوران ترکی کے ساتھ تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کریں گے۔
یاد رہے کہ ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ رواں ماہ ترکی کی عدالت نے جمال خاشقجی کیس کو سعودی عرب منتقل کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More