استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ فروری میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔
استنبول میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ وہ فروری میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
گزشتہ برس نومبر میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے ترکی کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ وہ فروری میں متحدہ عرب امارات کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک برسوں کے کشیدہ تعلقات کو پس پشت ڈالنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔
اس دورے میں ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان صدر طیب رجب اردگان اور ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی موجودگی کئی معاہدے ہوئے تھے۔
اگلی پوسٹ