ترک صنعتوں کو گیس کی فراہمی بحال

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی پیٹرولیم پائپ لائن کارپوریشن نے کہا ہے کہ صنعتی زونز میں قدرتی گیس کی فراہمی بحال کی جاری ہے۔
قومی توانائی کمپنی نے صنعتکاروںکا انکے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔گزشتہ ماہ تکنیکی خرابی کی وجہ سےایران نے ترکی کو گیس کی ترسیل 10روز کیلئے روک دی تھی۔ ایرانی گیس کے تعطل کے ساتھ ہی ترکی کی قدرتی گیس کی گھپت میں 290ملین کیوبک میٹر تک پہنچ گئی جس کی بنیادی وجہ شدید سردی تھی۔
قومی توانائی کمپنی نے گھریلو صارفین کو پریشانی سےبچانے کیلئے 10روز کیلئے صنعتوں کو گیس کی فراہمی میں 40فیصد کٹوتی کی۔خشک سالی کی وجہ سے ملک میں پن بجلی گھروں کی پیداوار میںکمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملکی ضروریات کا نصف گیس سے چلنے والے پلانٹس سے حاصل کیا جاتا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More