ترک وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے صومالیہ میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے ترک شہریوں کے کنبوں اور عزیز و اقارب کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
چاوش اولو نے ہلاک ہونے والے ترک شہریوں کے کنبوں کو ٹیلی فون کر کے اظہارِ تعزیت کیا اور زخمی ہونے والے شہریوں کے عزیزوں کو بھی ٹیلی فونک ملاقات میں تسلی دی ہے۔
واضح رہے کہ صومالیہ میں کل صبح کے وقت کِئے گئے دہشتگردانہ حملے میں 2 ترک شہری ہلاک اور 3 ترک شہری زخمی ہو گئے تھے۔
علاوہ ازیں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے فرم کے مالک کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی ، صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اظہارِ افسوس کیا ہے۔
وزیرِ صحت فخر الدین کھوجا نے کہا تھا کہ زخمی ہونے والے شہریوں کا علاج موغادیشو رجب طیب ایردوان ہسپتال میں جاری ہے۔
سابقہ پوسٹ