اجزا: پسندے ایک کلو انڈے چار عدد ادرک لہسن (پیسٹ) دو کھانے کے چمچ سرکہ چار کھانے کے چمچ نمک حسب ذائقہ مرچ حسب ضرورت ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت سویا ساس دو کھانے کے چمچ ترکیب: سب سے پہلے پسندے اچھی طرح صاف کر لیں۔ پھر ان کو ایک دیگچی میں ڈالیں اور اس میں ادرک، لہسن، سرکہ، نمک، مرچ، اجینو موتو شامل کر یں۔ اس کو پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ پسندے گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے۔ اس کے بعد ایک کپ میں ڈبل روٹی یا رس کے چورے میں چار انڈے شامل کریں اور ان میں نمک، مرچ، سرکہ اور اجینو موتو شامل کر یں۔ پسندوں کے ایک ایک ٹکڑے کو چھری سے چپٹا کر لیں ۔اس پر ڈبل روٹی کے چورے اور انڈے والے محلول کا لیپ کر لیں اورآدھے گھنٹے تک رکھ دیں۔ اس کے بعد آپ ان پسندوں کو گھی یا تیل میں تل لیں اور ڈش میں نکال کر سلاد کے ساتھ سرو کر یں۔