تنزانیہ: سرکاری دورے کی کوریج کے دوران حادثہ،6صحافیوں سمیت 14ہلاک

 

ڈوڈوما@ ( پاک ترک نیوز) تنزانیہ میں سرکاری دورے پر ساتھ جانے والے صحافیوں اور پروٹوکول کی گاڑیاں ایک مسافر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6صحافیوں سمیت 14افراد ہلاک جبکہ 5زخمی ہو گئے۔

تنزانیہ میں وکٹوریہ جھیل کے نزدیک ڈپٹی کمشنر ترقیاتی کاموں کے معائنے کے لیے صحافیوں سمیت پہنچے تھے۔ اس دوران ایک مسافر بس اوور ٹیک کرتے ہوئے سرکاری گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 6 صحافی بھی شامل ہیں۔ حادثے میں ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے جب کہ دیگر ہلاک ہونے والوں میں مسافر بس میں موجود شہری شامل ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More