بنکاک(پاک ترک نیوز) تھائی لینڈ میں مالک کے غصہ کرنے پر ملازمہ نے 18 کروڑ روپے کا تیل جلا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق تیل کے گودام میں کام کرنے والی خاتون نے مالک کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہوکرگودام کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 18 کروڑ روپے کا تیل جل گیا۔
پولیس نے 38سالہ سریا کو گرفتار کرلیا۔ سریا نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ تیل کمپنی کا مالک اکثرڈانتا رہتا تھا اور بدلہ لینے کے لئے انہوں نے تیل کے کنٹینر کوآگ لگائی ۔ آگ لگنے سے خاتون خود بھی زخمی ہوگئی تھیں۔
سابقہ پوسٹ