ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کاعمل جاری ہے ۔ ایوانِ زیریں کی 476 نشستوں کے لیے 1051 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ حکمراں لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی اور کونسٹی ٹیوشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔
ایوان زیریں میں اپنے نمائندے منتخب کرنے کے لیے جاپانی ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ بوتھ پر اپنا حق رائے دہی استعمال کررہی ہے لیکن ابتدائی اطلاعات کے مطابق ووٹنگ کا تناسب 2017 کے انتخابات سے کم نظرآرہا ہے ۔
جاپان میں حکومت بنانے کے لیے ایوان زیریں کی 465 نشستوں میں سے 233 حاصل کرنا ضروری ہے اور حکمراں جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی سادہ اکثریت کے لیے پرامید ہے۔