لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا،میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جتنی بڑی چوری ہے اسکی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے، اسکو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔
سابقہ پوسٹ