جنوری میں گزشتہ برس کی نسبت برآمدات میں 18.7فیصد اضافہ

کراچی (پاک ترک نیوز) جنوری میں گزشتہ برس کے مقابلے میں برآمدات میں 18.7فیصد اضافہ ہوا ہے ۔رواں مالی سال جنوری میں 2 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔
مشیر تجارت عبدلرزاق دائود نے کہا ہے کہ جنوری کے مہینے میں گزشتہ سال جنوری کی نسبت برآمدات میں 18.7فیصد کا ضافہ ہوا ہے ۔گزشتہ برس جنوری کے مہینے میں 2ارب14کروڑ50لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔
مشیر تجارت نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات میں 24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 14 ارب 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر برآمدات تھیں، جب کہ رواں مالی سال اب تک 17 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں۔
مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا کہنا تھا کہ ماہانہ بنیادوں پر درآمدات میں کمی کا رجحان بھی نظر آرہا ہے، دسمبر 2021 کے مقابلے میں جنوری 2022 میں درآمدات میں 22 فیصد کی کمی ہوئی، دسمبر میں درآمدات 7 ارب 58 کروڑ ڈالر کی تھیں، اور جنوری 2022 میں درآمدات 5 ارب 90 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی درآمدات ہوئیں، جب کہ جنوری 2021 میں 4 ارب 80 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی درآمدات تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More