ماسکو(پاک ترک نیوز)روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوجیوں نے جنگ کے باوجود یوکرین میںملیٹوپول شہرتک 20 ٹن امداد ی سامان پہنچانے والے قافلے کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔
منگل کے روزجاری کردہ بیان میںوزارت نے کہا ہے کہ روسی فوجی اہلکاروں نے جمہوریہ کریمیا کی سرحدسے گزرنے والےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر سامان کی ایک اور کھیپ یوکرین کی سرزمین تک پہنچائی جس کی کل مقدار تقریباً 20 ٹن تھی۔ ملیٹوپول پہنچائے گئے سامان میں بچوں کا کھانا، اناج، ڈبہ بند گوشت ،مچھلی اور سبزیوں کے علاوہ دیگر ضروری مصنوعات شامل تھیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب کریمیا کی سرحد پر تعینات روسی فوجیوں نے انسانی ہمدردری کی بنیاد پر سامان کی کھیپ کو یوکرینی شیر تک باحفاظت پہنچایا ہے۔