جوکووچ کوآزادی کے بعد بھی جلاوطنی کے خطرے کا سامنا

میلبورن(پاک ترک نیوز) ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ نے عدالتی حکم پر حکومتی حراست سے آزادی کے بعد اپنا 10واں آسٹریلین اوپن اور مجموعی طور پر 21واں گرینڈ سلم ٹائیٹل جیتنے کے لئے میلبورن پارک میں پریکٹس شروع کر دی ہے مگر اس کے سر پر آسٹریلیوی حکومت کی طرف سے جلاوطن کئے جانےکی تلوار اب بھی لٹک رہی ہے۔
جوکووچ 17جنوری سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں حصہ لینے کے لئے جنوری کے آغاز میں آسٹر یلیا پہنچے تھے مگر حکومت کی جانب سے انکا ویزا منسوخ کئے جانے پر انہیں ایک ہفتہ قانونی جنگ لڑنے کے ساتھ باردر سیکورٹی فورس کے حراستی مرکز میں رہنما پڑا تاہم گذشتہ روز وفاقی عدالت کےجج نے وفاقی حکومت کے ویزا کی منسوخی کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔جس کے نتیجے میں آزادی ملنے پر ایک ہفتے بعدجوکووچ آخرکار ٹینس کورٹ پہنچ گئے ۔
تاہم جوکووچ کی آزادی اور ریکارڈ دسویں بار آسٹریلین اوپن چمپئن بننے کا خواب ادھورا رہ جانے کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔کیونکہ عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی کو آسٹریلوی حکومت دوسری بار حراست میں لے کر ملک بدر کر سکتی ہے۔ اس ضمن میںامیگریشن کے وزیر الیکس ہاک کے دفتر کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بھی اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کے لیے اپنا صوابدیدی اختیار استعمال کیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More