آیاصوفیہ میں 88برس بعد نماز تراویح ادا کی جائے گی

استنبول(پاک ترک نیوز)
استنبول کی آیاصوفیہ گرینڈ مسجد میں اٹھاسی برس کے بعد پہلی بار تراویح کا اہتمام کیاجائے گا۔ ترکی کے مذہبی امور کے محکمہ نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران دو برس تک تعطل کے بعد رمضان می مساجد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترکی میں ماہ رمضان2اپریل سے شروع ہو رہا ہے اور یکم اپریل کی رات کو ملک بھر کی تمام مساجد میں پہلی نماز تراویح ادا کی جائے گی۔
ان مساجد میں عالمی شہرت یافتہ آیا صوفیہ گرینڈ مسجد بھی ہے جسے 1934میں میوزیم میں تبدیل کیا گیا لیکن 24جولائی 2020کو اسے دوبارہ مسجد کا درجہ دیا گیا ۔
آیا صوفیہ سن 537میں مشرقی رومی سلطنت کے سب سے بڑے آرتھوڈوکس چرچ کے طور پر تعمیر ہوئی۔ 1453میں جب استنبول کو عثمانی خلیفہ سلطان محمد فاتح نے فتح کیا تو آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کردیا گیا ۔1985میں آیا صوفیہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست مین شامل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More