حجاب پر پابندی، کرناٹک میں ہڑتال

(پاک ترک نیوز)
کرناٹک ہائیکورٹ کی جانب سے حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کے بعد سے مختلف حلقوں کی جانب سے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جار ہا ہے۔ امریکی کانگریس کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئر پرسن گریگوری میک نے بھی فیصلے پر مایوسی کا اظہا ر کیا۔
کرناٹک میں امیر شریعت مولانا صغیر احمد خان راشدی ریاست بھر میں ہڑتال کی کال دی جسکی جماعت اسلامی ہند سے بھی حمایت کی ہے۔

ہڑتال کی کال کے بعد بھٹکال شہر میں دکانیں ، ریستوران وغیر ہ بند ہیںجبکہ سڑکوں پر پولیس نظر آررہی ہے۔
جبکہ بنگلور میں بھی کامیابی سے ہڑتال جاری ہے۔ اگر مین سٹریم میڈیا کی بات کی جائے تووہ اس ہڑتال کو انتی کوریج نہیں دے رہا ، لیکن ٹوئٹر پر مختلف صارفین کی جانب سے تصاویر شئیر کی جارہی ہیں جس سے ہڑتال کے کامیاب ہونے کا تاثر ملتا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More