حجر اسود کی مرمت کا کام مکمل

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)حرمین شریفین انتظامیہ نے مقام ابراہیم کے بعد اب حجر اسود کی مرمت کا کام بھی مکمل کرلیا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حجر اسود کی مرمت کا کام رمضان المبارک کی آمد کی تیاریوں کے ضمن میں ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل مقام ابراہیم کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کیا گیا تھا جسے اب زائرین کے لئے کھول دیاگیا ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ میں تعمیر و مرمت کےشعبے کے سربراہ ڈاکٹر سعد بن محمد المحیمید نے کہا ہے کہ انتہائی جدید ٹیکنالوجی اور ماہرین کی ٹیم کی مدد سے حجر اسود کی مرمت کا کام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ’حرمین انتظامیہ وقفے وقفے سے حجر اسود ، مقام ابراہیم اور دیگر شعائر کی مرمت کا کام کرواتی ہے۔تاکہ انہیں زائرین کے مسلسل مس کرنے اور چومنے سے پہنچنے والے نقصان سے محفوظ بنایا جا سکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More