حرمین شریفین میں سماجی فاصلہ ختم،پوری گنجائش کے ساتھ نماز کی ادائیگی

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہو گئی ،پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی ۔ حرم شریف میں سیکڑوں نمازیوں نے صحن،دالان اورچھتوں پرنماز پڑھی۔
نمازیوں کیلئے ماسک کی شرط لازمی قرار دی گئی۔


تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے باعث عائد پابندیوں کے خاتمے پرمسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں معمول کے مطابق پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔
نماز کی ادائیگی کے لئے ’توکلنا‘ اپلیکیشن پرویکسی نیشن کی خوراکیں مکمل ہونےکی شرط برقرار رہے گی۔دوسری جانب روضہ رسولﷺ پرحاضری کے لیے بذریعہ ایپلیکیشن اجازت نامہ حاصل کرنے کی شرط کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More