حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے یاسین ملک پر دس ہزار جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو 19 مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا، محمد یاسین ملک نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں کئی برسوں سے قید ہیں۔
کشمیری میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں یاسین ملک کے گھر کے باہر قابض بھارتی فورسز کو تعینات کیا گیا، یاسین ملک کے گھر میں رشتہ دار اور ان کے چاہنے والے جمع، گھر کے باہر "یاسین ہم تمھارے ساتھ ہیں” کے نعرے لگائے گئے، حریت رہنما کی بہن کھڑکی پر قرآن پاک کی تلاوت کرتی نظر آئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سرینگر کے لال چوک میں مظاہرے پھوٹ پڑے، سرینگر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More