حکومت نے خواتین کی ترقی میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کیا: صدر ایردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہماری خواتین کی تعلیم و پیداوار کے شعبے میں معاونت در حقیقت ایک تاریخی کامیابی ہے۔

صدر ایردوان ایسکی شہر کے دورے کے دوران کسانوں، کاروباری شخصیات، طلبا، کھلاڑیوں، فنکاروں اور محنت کش خواتین کے ساتھ یکجا ہوئے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے بتایا کہ ہم وطن کے مستقبل سے تعلق رکھنے والے ہر نکتہ نظر ہر منصوبے کو آپ لوگوں کے ہمراہ پایہ تکمیل کو پہنچا رہے ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ میں بڑے وثوق سے کہتا ہوں کہ ہرحلقے سے ہماری خواتین کی استعداد کو منظر عام پر لانے کے لیے ہم نے بنیادی ڈھانچہ قائم کیا، ان کے لیے مواقع پیدا کیے اور رکاوٹوں کو دور کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More