حکومت کا شوکت ترین کے اختیارات کم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔شوکت ترین کے مشیر بننے سے ان کے اختیارات کم ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن لڑایا جائے گا ، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔

خیال رہے شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر آج مدت پوری ہوجائے گی جس کے بعد وزارت وزیراعظم کے پاس چلائی جائے گی۔ شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کرسکیں گے، وہ ای سی سی سمیت دیگرکابینہ کمیٹیوں کی صدارت کے بھی اہل نہیں رہیں گے۔

شوکت ترین کوبطوروفاقی وزیرکام جاری رکھنے کیلئےسینیٹر بنوانا قانونی تقاضا ہے ، آئین کیمطابق غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیربننے کے6ماہ میں رکن پارلیمنٹ بننالازمی ہے۔

واضح رہے رواں سال اپریل میں حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More