حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے،نہ سیاسی عقل ہے،نہ یہ کچھ ڈیلیور کر سکے،شیخ رشید

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے،نہ سیاسی عقل ہے،نہ یہ کچھ ڈیلیور کر سکے۔مائنس ون نہیں مائنس آل ہوگا، سب گھر جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے،نہ سیاسی عقل ہے،نہ یہ کچھ ڈیلیور کر سکے۔اقتدار میں ہوں تو اداروں کے گیت گاتے ہیں۔مائنس 1 نہیں پھر مائنس آل ہو گا،سب گھر جائیں گے۔12 اگست3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور 13 اگست رات11 بجے جلسے سے خطاب کروں گا\
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 12 اگست کو 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور 13 اگست رات 11 بجے جلسے سے خطاب کروں گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More