ریاض (پاک ترک نیوز) خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران زیادہ سے زیادہ تعداد میں عبادت کی اجازت دی جائے گی جس کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔
سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمان السدیس نے رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران عبادت گزاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔
The General President Sheikh Sudais stresses the importance of providing the best services to the pilgrims of the Two Holy Mosques during the holy month of #Ramadan2022 pic.twitter.com/ZiWL9B9nrW
— Haramain Sharifain (@hsharifain) February 28, 2022
سربراہ حرمین شریفین شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمان السدیس نے معتمرین کی صحت و سلامتی کے لیے کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کی مبارک سعادتوں کو مقدس مساجد میں گزارنے کی واحد شرط مکمل طور ویکسین شدہ ہونا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکی معتمرین کو بوسٹر ڈوز بھی لگوانا ہوگا اور اس کے بعد خود کو اعتمرنا ایپ پر ’’ مکمل طور پر ویکسین شدہ ‘‘ رجسٹر کرانا ہوگا۔
ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے خادمین کو ہدایت کی کہ رمضان میں عبادت کے لیے پُرسکون ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھو ڑی جائے اور معتمرین کے تحفظ کے لیے سماجی فاصلے سمیت کورونا پابندیوں پر عمل کروایا جائے۔