خلاء میں ذمہ داری سے کام کریں، چین کا امریکہ سے مطالبہ

بیجنگ(پاک ترک نیوز) ٹیسلاکےخلائی عزائم خطرناک ،بے باک اور غیر ذمہ دارانہ ہیں ۔ اور اس حوالے سے امریکہ نے خلابازوں کو خطرے سے دوچار کرتے ہوئے بیرونی خلائی معاہدوں کے تحت ذمہ داریوں کو بھی نظر انداز کیاہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے منگل کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ چین امریکہ سے ذمہ داری سے کام لینے کی اپیل کرتا ہے۔کیونکہ ایسا نہ کیا گیا تو خلاء میں کسی بڑے حادثے کے رونما ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز چینی خلائی اسٹیشن کو اس وقت خطرہ لاحق ہو گیا تھا جب ٹیسلا کے اسٹار لنک خلائی پروگرام کے مصنوعی سیارے اسکے قریب تر پہنچ گئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More