دس لاکھ سے زائد سابق برطانوی فوجیوں کا ٹونی بلیئر سے ’سر‘ کا خطاب واپس لینے کا مطالبہ

لندن(پاک ترک نیوز) برطانیہ میں دس لاکھ سے زائد سابق فوجیوں نے وزیراعظم ٹونی بلیئر سے ’’ سر ‘‘ کا خطاب واپس لینے کی پٹیشن پر دستخط کردیئے ہیں ۔سابق فوجیوں نے ملکہ برطانیہ کی جانب سے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو نوازے گئے اعلیٰ ترین اعزاز ’’آرڈر آف دا گارڈر‘‘ واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سابق فوجیوں نے یہ پٹیشن عراق جنگ کے تناظر میں پیش کی ۔پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹونی بلیئر نے برطانیہ کے آئین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور مشرق وسطیٰ میں ان کی پالیسیوں سے شہریوں اور اہلکاروں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
لیبر پارٹی کے رکن اسمبلی نے ٹویٹ کی کہ ہماری نظام میں اتنی خامیاں ہے کہ عراق جنگ کے سرکردہ معماروں میں سے ایک ٹونی بلیئر کو نائٹ ہڈ سے نوازا گیا جبکہ جولین اسانج جس نے عراق میں جنگی جرائم کو بے نقاب کیا اسے امریکا کے حوالے کردیا گیا اور عمر بھر قید کا سامنا کرنا پڑا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More