دنیانےہماری کوروناسےمتعلق پالیسی کوتسلیم کیا،عمران خان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیانےہماری کوروناسےمتعلق پالیسی کوتسلیم کیا۔پاکستانی سفیرکوکہاگیاعمران خان روس کیوں گیا،امریکاناراض ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارےاتحادیوں میں بہت سےلوگ لوٹےبن گئے۔سندھ ہاؤس میں منڈی لگی۔ہمارےارکان اسمبلی کو 30،30 کروڑروپےکی پیشکش کی گئی۔سندھ ہاؤس میں جوبولیاں لگیں اس کےبعدہماری حکومت گئی۔ہمارےارکان نےلوٹاہی بنناتھاتوپہلےچلےجاتےابھی کیوں گئے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی توپاکستان دیوالیہ ہونےکےقریب تھا۔ہماری حکومت آنےکےایک سال بعدکوروناآگیا۔دنیانےہماری کوروناسےمتعلق پالیسی کوتسلیم کیا
ان کا کہنا تھا کہ7 مارچ کوتحریک عدم اعتمادپیش نہیں ہوئی تھی۔سفیرکوکہاگیاعمران خان کونہ ہٹایاتوپاکستان کوپابندیوں کاسامناکرناپڑےگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانےمیں ممبران کی ملاقاتیں ہوتی رہیں۔امریکی سفارتخانےکاکیاکام ہےکہ ہمارےارکان سےملاقاتیں کرے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More