دنیا بھر مہنگائی میں اضافہ متوقع:موڈیز

نیویارک(پاک ترک نیوز)
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہےکہ خوراک اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہ سے 2022کے دوران دنیا کے بیشتر حصوں میں مہنگائی کی سطح بلند رہنے کی توقع ہے۔
موڈیز کے مطابق اس صورتحال میں بہتری 2023کے آخر میں آئے گی۔موڈیز نے کہا ہےکہ روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے سپلائی چین پر دباومیں اضافہ ہوا ہے۔
اگر یہ فرض کیا جائے کہ تنازعات کے عالمی معاشی اثرات اسی طرح سے مرتب ہوتے رہیں گے اور تو سپلائی چین میں رکاوٹوں کو دور کرنا اور شرح سود کو بڑھانا ہوگا تاکہ طلب میں کمی آسکے۔
موڈیز نے خبر دار کیا کہ اگر افراط زر مزید کچھ عرصہ برقرار رہی تو اس سے سماجی اور سیاسی خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔

ا

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More