دنیا میں دو ارب لوگ جنگ زدہ علاقوں میں رہنے پر مجبور

نیویارک(پاک ترک نیوز)
یمن ، شام، میانماراور سوڈان سے لے کر ہیٹی، افریقہ کے ساحل اور اب یوکرین میں جنگ کا حوالہ دیتےہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ بہت سے معاملا ت اب سیاسی طور پر تصفیہ کے قابل نہیں رہے ۔
گوٹیرس نے کہا کہ انسانیت کا ایک چوتھائی یعنی دوارب لوگ آج تنازعات والے علاقوں میں رہ رہیں ہیں اور دنیا کو دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد سب سے زیادہ تنازعات اور جنگوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ نے بین الاقوامی نظام کی بنیادیں ہلادی ہیں اور خوراک، ایندھن کی قیمتوں کی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جو ترقی پذیر ممالک کیلئے تباہی کا باعث بن رہی ہیں۔
گوٹیرس نے تارکین وطن کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ گزشتہ برس تنازعات، تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 84ملین افراد اپنا گھر بار چھورنے پر مجبور ہوئے۔ جبکہ اب یوکرین جنگ کی وجہ سے چار ملین افراد ملک چھوڑ چکے ہیں اور 6.5ملین افراد یوکرین میں رہتے ہوئے ہجرت پرمجبور ہوگئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More